حیدرآباد۔7دسمبر (اعتماد نیوز)
پولیس کو عوام سے قریب تر کرنے کیلئے شہر حیدرآباد کے تاریخی چارمینار سے5K رن کا اہتمام کیا گیا ۔
تلنگانہ کے نائب وزیر اعلی محمد محمود علی نے اس رن کو جھنڈی دکھائی ۔ شہری دوست پولیس کے نعرے کے ساتھ اس رن
کا اہتمام کیا گیا جس میں کمشنر پولیس حیدرآباد مہیندر ریڈی ‘اسکولی طلبہ اور اسپورٹس کی اہم شخصیتوں گوپی چند ‘ محتشم علی خان نے حصہ لیا ۔ یہ دوڑ چارمینار سے بارکس گراؤنڈ تک منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر اسکولی طلبہ میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے ۔